• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج بنگال کا طوفان ’یاس‘ شدید ترین سمندری طوفان میں تبدیل


خلیج بنگال میں بننے والاسمندری طوفان ’یاس‘ شدید ترین سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔

عالمی ماہر ماحولیات کا کہنا ہے کہ شدید ترین سمندری طوفان شمال میں بھارتی ریاست اوڑیسا اور مغربی بنگال کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یاس طوفان کے 26 مئی کو بھارتی علاقے بالاسور کے ساحل تک پہنچنےکا امکان ہے۔

ماہرِ ماحولیات کا کہنا ہے کہ اس دوران ہواؤں کی رفتار 150سے160کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے جبکہ ہواؤں کی رفتار 170سے180کلومیٹر فی گھنٹاہونے کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین