عمران خان نے پاکستان کے لیے بڑا کیس جیت لیا، بابر اعوان

May 25, 2021

مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے برٹش ورجن آئی لینڈ کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے لیے بڑا کیس جیت لیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ برٹش ورجن آئی لینڈ ہائی کورٹ نے روز ویلٹ اور اسکرائب ہوٹل پاکستان کو واپس کر دیے۔

بابر اعوان نے بتایا کہ پی آئی اے کے منجمد اثاثے بحال ہوگئے ہیں، ٹیتھان کا مقدمہ خارج ہوگیا ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکمران عمران خان جیسا ہو تو ملک کا وقار اسی طرح بحال ہوتا ہے۔