شیخ رشید آج وزیر اعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقات کریں گے

May 27, 2021

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید آج وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کریں گے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ جو مانگیں گے، دیں گے، امن و امان کے مسئلے پر مراد علی شاہ کے ساتھ ہیں، سارے سندھ کو صاف کریں گے۔

شیخ رشید نے ڈی جی سندھ رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چودھری سے ملاقات کی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ لی۔