شہروز سبزواری کی بیٹی کے ہمراہ تصویر مقبول

May 31, 2021

معروف پاکستانی اداکار شہروز سبزواری نے اپنی بیٹی نورے سبزواری کے ساتھ طویل عرصے کے بعد ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اداکار شہروز سبزواری نےاپنی انسٹا گرام اسٹوری پر اپنی اور اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ سائرہ یوسف کی بیٹی نورے سبزواری کے ساتھ نئی خوبصورت تصویر شیئر کی ۔

شہروز نے بیٹی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئےاپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ’یہ ہمیشہ رہنے والی محبت ہے۔‘

شہروز سبزواری نےاپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی بیٹی کے پسندیدہ میک اپ کی خصوصی ڈیلیوری کی تصویر بھی شیئر کی ۔

انہوں نے اپنی اس اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ ’نورے کو اسپیشل ایفیکٹس میک اپ چاہیے تھا تو پاکستان کے سب سے بہترین برینڈ نے اسے ’ایڈیبل اسکیب بلڈ‘بھیج کر حیران کردیا ۔

واضح رہے کہ اداکار شہروز سبزواری نے اداکارہ سائرہ یوسف سے 2012 میں شادی کی تھی ، جبکہ 2020 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں ۔

اس سابقہ جوڑے کی ایک بیٹی نورے شہروز ہے جوکہ 2014 میں پیدا ہوئی تھی۔