پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا اسپورٹس پالیسی پر اظہارِ تحفظ

June 01, 2021


پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے قومی اسپورٹس پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) نے قومی اسپورٹس پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو احتجاجی خط لکھ دیا ۔

سیکریٹری جنرل پی او اے کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ اسپورٹس پالیسی پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تیار کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہی پالیسی رہی تو ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی پاکستان سے چھن سکتی ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے سیکریٹری جنرل نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ پی ایس بی اسپورٹس پالیسی پر نظرِ ثانی کرے۔