سیاحت کی بحالی ،ناران میں سیاحوں کی آمد شروع

June 02, 2021

مانسہرہ میں سیاحت کی بحالی کیساتھ ہی ناران میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

طلسماتی جھیل سیف الملوک کو ایک ہفتے جبکہ بابو سرٹاپ کو10جون تک سیاحوں کے لئیے کھول دیا جائے گا۔

ناران میں کورونا ایس اوپیز کیساتھ سیاحت کی بحالی کے بعد گرم میدانی علاقوں سے آنیوالے سیاح موسم کی رنگینی سے خوب لطف اندوز ہورہے ہیں۔

ناران میں سیاحت کی بحالی سے کاروباری طبقے کے چہروں پر رونق آگئی ہے۔

ٹورازم پروموشن ایسوسی ایشن آف کاغان ویلی کے چئیرمین سیٹھ مطیع اللہ نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جھیل سیف الملوک اور بابو سر ٹاپ کے جلد کھلنے کی نوید بھی سنادی ۔

سیٹھ مطیع اللہ کا کہنا ہے کہ ہماری ابھی مشینیں لگی ہوئی ہیں جھیل روڈ پروہ بھی اگلے ہفتے ان شاللہ کلئیر ہوجائے گی،ایسے بابو سر ٹاپ ہے وہ بھی 10تاریخ تک کلئیر ہوجائے گا۔