پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ گرین شرٹ پہن کر نیوزی لینڈ کے خلاف حکمتِ عملی بنانے کا سوچا نہیں تھا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر ایٹ مرحلے کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ہے۔
اس حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ اپنے ملک کے خلاف دوسرے ملک کے لیے وفادار ہونا ایک نیا تجربہ ہو گا۔
مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ 7 سال نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے بعد اب میں اس چیلنج کے لیے تیار ہوں، ناشتے کی میز پر جانے پہچانے چہروں سے ملاقات کر کے اچھا لگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں آج بھی دل سے نیوزی لینڈر ہوں، مگر اس وقت یہ دل پوری طرح پاکستان کے ساتھ ہے۔
یاد رہے کہ سُپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کے اگلے 2 میچز انگلینڈ اور سری لنکا سے بالترتیب 24 اور 28 فروری کو شیڈول ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم مائیکو پر براہ راست نشر کیے جا رہے ہیں۔