پی پی PDM میں آئے نہ آئے اس کی مرضی: حافظ حمد اللّٰہ

June 02, 2021

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں آئے نہ آئے اس کی مرضی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2 پارٹیوں کی واپسی کے انتظارکی وجہ سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) غیر متحرک رہی ہے۔

حافظ حمد اللّٰہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئندہ پی ڈی ایم اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، آئندہ مہینوں میں پی ڈی ایم عوامی اجتماعات کا اہتمار کرنے جا رہی ہے۔