بابر اعظم کی شادی کی خبر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

June 02, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی آئندہ برس اچانک شادی کی خبر نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔

شائقین کرکٹ اور بابر اعظم کے مداح اپنی اس حیرانی کا اظہار سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کے ساتھ کررہے ہیں۔

کوئی کہتا نظر آرہا ہے کہ بابر اعظم کی چاچا کی بیٹی سے شادی کی خبر نے کتنی ہی لڑکیوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا ہوگا تو کوئی کہہ رہا ہے کہ بابر اعظم بھی پھپھو کی بیٹی کا شکار ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹر بابر اعظم کے حوالے سے چچا کے ہاں رشتہ طے ہونے کی خبریں زیر گردش تھیں۔

بابر اعظم کی شادی کی خبر پر سوشل میڈیا پر کچھ یوں تبصرے کیے جارہے ہیں۔