دوبارہ PSL کروا کے غلطیوں کے پُل باندھے گئے، عارف عباسی

June 02, 2021

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ عارف علی خان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے دوبارہ کرانے پر ایک غلطی نہیں بلکہ غلطیوں کے پل باندھ دیئے گئے ہیں۔

پی سی بی کے سابق سربراہ عارف علی خان عباسی نے پی ایس ایل سے متعلق کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کھلاڑی ایئرپورٹ جاتے ہیں واپس آجاتے ہیں ٹیمیں جاتے جاتے رک جاتی ہیں یہ کونسا طریقہ کار ہے ؟۔

عارف عباسی نے بار بار غلطیاں کرنے پرپی سی بی کے موجودہ سربراہ احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کو گھر چلے جانے کا مشورہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو ہدف بنایا گیا ہے، اگر پی سی بی افسران میں تھوڑی شرم باقی ہے تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

عارف عباسی کا کہنا تھا کہ پی سی بی کے اعلیٰ حکام دیگر اسٹاف کو قصور وار نہ ٹہرائیں،بورڈ کے پاس بہت اسٹاف ہے پھر بھی ایک ایونٹ آرگنائز نہیں کر پا رہا ہے۔