چین میں ہاتھیوں کے جھنڈ نے فصلیں تباہ کردیں

June 02, 2021

چین میں ہاتھیوں کے ایک جھنڈ نے ملک کے جنوب مغربی علاقے کے دیہات میں فصلوں کو تباہ کر دیا، جس سے کسانوں کو لاکھوں ڈالروں کا نقصان ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران 15 ہاتھیوں نے مکئی کی فصلیں اکھاڑیں جبکہ ایک گودام میں گھس کر وہاں ذخیرہ کی گئی اشیا پر بھی ہاتھ صاف کردیا۔

اس حوالے سے فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا کہ چین میں ایک محفوظ نسل کے یہ ہاتھی، نیشنل نیچر ریزرو سے باہر کیوں نکلے۔