سونیا حسین مادھوری ڈکشٹ قرار

June 04, 2021

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ سونیا حسین کو سری دیوی کے بعد اب بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ قرار دے دیا گیا ہے۔

حال ہی میں سونیا حسین نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی دلکش تصویریں شیئر کیں جن میں اُنہوں نے نیلے اور گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔


سونیا حسین نے خوبصورت لباس کے ساتھ حسین جیولری کا انتخاب کیا جس سے اُن کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگ رہے ہیں۔

اداکارہ کی تصویروں پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے اُنہیں بالی ووڈ کی مقبول ترین اور کامیاب اداکارہ مادھوری ڈکشٹ قرار دے دیا۔

سلمیٰ نامی صارف نے لکھا کہ ’آپ تو مادھوری لگ رہی ہیں۔‘

کرن خان نامی صارف نے لکھا کہ ’آخری تصویر میں آپ مادھوری ڈکشٹ جیسی لگ رہی ہیں۔‘

نسیم بیگ نامی صارف نے لکھا کہ ’دوسری تصویر میں آپ کی مُسکراہٹ مادھوری کے جوانی کے دنوں کی یاد دلا رہی ہے۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’آپ مادھوی سے بہت مِل رہی ہیں۔‘

عائشہ نامی صارف نے کہا کہ ’سونیا حسین مادھوری سے زیادہ پریانکا چوپڑا لگ رہی ہیں۔‘

سونیا حسین کی تصویروں پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اداکارہ کی یہ تصاویر مخلتف پیجز پر بھی تیزی سے شیئر کی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سونیا حسین کو بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی قرار دیا گیا تھا۔