رحیم یارخان: مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

June 05, 2021

رحیم یارخان میں لاہور سے کراچی جانے والی کوئلے سے بھری مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے باعث مین لائن کے ڈاؤن ٹریک پر ریلوے ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔

رحیم یار خان کے علاقے خان پور میں لاہور سے کراچی جانے والی کوئلے سے بھری مال گاڑی کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے ذرائع کے مطابق بوگیاں لائن سے اتر کر پلیٹ فارم پر چڑھ گئیں جس سے مین لائن کے ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلیف ٹرین کو روہڑی سے طلب کر لیا گیا ہے، ٹریک جلد بحال کر لیں گے۔