وزیراعظم عمران خان کی پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو ہدایات ‏

June 05, 2021


وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ دونوں صوبوں میں فوری طور پر بچوں کیلیے کھیلوں کے میدان بنائے جائیں۔

عمران خان نے کھیل کے یہ میدان سرکاری زمینوں پر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں بچوں کوصحت مند مشاغل کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کوصحت مند سرگرمیاں فراہم کریں تاکہ انہیں منشیات اوردیگر بُری عادات سے بچاسکیں۔