وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پانی کا بڑا مسئلہ آنے والا ہے، ابھی سے صوبے کہنے لگے ہیں ہمارا پانی چوری ہوگیا، آگے جاکر پانی کا بحران مزید سنگین ہوجائے گا۔
ماحولیات کے عالمی دن پر تقریب سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا اسّی فیصد پانی گلیشیئر سے آتا ہے، گلیشیئر گلوبل وارمنگ سے متاثر ہورہے ہیں، پاکستان، بھارت سمیت کئی ملک اس سے متاثر ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کاربن کے اخراج کی روک تھام کے لیے ابھی سے اقدامات کرنے ہوں گے، ایک ارب درخت لگا چکے، 9 ارب مزید لگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو مل کر ماحولیات کے تحفظ کی جنگ جیتنا ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ اساتذہ پر شجرکاری مہم کی آگاہی کے لیے بڑی ذمہ داری ہے۔