لاہور: مہنگی گاڑی آگ لگنے کی وجہ سے تباہ

June 05, 2021

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے ایک مہنگی گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا، مگر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی، اس دوران گاڑی ایک موٹر سائیکل پر چڑھ گئی، جس کے بعد اس میں آگ بھڑک اُٹھی اور گاڑی تباہ ہو گئی۔

پولیس کے مطابق کیمپس موڑ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے گاڑی کو رُکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور نے موٹر سائیکل سے ٹکر ہونے کے باوجود گاڑی بھگانے کی کوشش کی۔

اس دوران موٹر سائیکل گاڑی کے نیچے پھنس گئی، جس کی رگڑ سے آگ بھڑک اُٹھی اور مہنگی گاڑی جل کرتباہ ہو گئی۔

خوش قسمتی سے موٹرسائیکل اور گاڑی سوار محفوظ رہے، پولیس نے گاڑی ڈرائیور حمزہ جاوید کو حراست میں لے لیا۔