جب ملک کی قیادت اور وزرا کرپٹ ہوں تو ملک دیوالیہ ہوجاتے ہیں، وزیراعظم

June 06, 2021


وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب ملک کی قیادت اور وزراکرپٹ ہوں تو ملک دیوالیہ ہوجاتے ہیں۔

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ جب چھوٹے سرکاری ملازمین رشوت لیتے ہیں تو شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عام شہری رشوت کی رقم کو اپنے اوپرٹیکس تصور کرتا ہے۔