محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

June 06, 2021

محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی ادارے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 9ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے 7 جون سے کھل جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق اساتذہ 2 ہفتوں کے دوران کورونا ویکسین لگوالیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہدایت پر عمل نہ کرنے والے اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔