سمندر پار پاکستانی وطن کا اثاثہ ہیں، وفاقی وزیر حماد اظہر

June 06, 2021

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی وطن عزیز کا اثاثہ ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی رقوم پاکستان کی کل برآمدات سے زیادہ ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ نون لیگ والوں کی اکثر قیادت، کاروبار اور اولاد سمندر پار ہے۔

حماد اظہر نے مزید کہا کہ اس کے باوجود ن لیگ سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کر چکی ہے۔