وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری

June 07, 2021



وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، قومی اقتصادی کونسل نے بجٹ اہداف کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں وفاقی ترقیاتی بجٹ 900 ارب رکھنے کی منظوری دی گئی۔

صوبوں کا ترقیاتی بجٹ 1202 ارب روپے رکھنے اور آئندہ مالی سال کے لیے سالانہ شرح نمو 4.8 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں مالی سال 22-2021 کا ترقیاتی بجٹ 2100 ارب روپے مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ پی ایس ڈی پی کا حجم 900 ارب روپے ہوگا۔

اجلاس میں مالی سال 2021-22 کے لئے مائیکرو اکنامک فریم ورک کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق این ای سی کی آئندہ مالی سال کے لیے شرح نمو کا ہدف 4.8 فیصد مقرر کرنے کی منظوری دی گئی، جبکہ زراعت میں اضافے کا ہدف 3.5، انڈسٹریل سیکٹر کا 6.5 اور سروسز سیکٹر کا 4.8 فیصد ہوگا۔