• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کا ٹیکس ہدف، بجلی، گیس کی قیمتوں پر اتفاق نہ ہوسکا


عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور وزارت خزانہ کے درمیان ٹیکس وصولیوں پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، آئی ایم ایف اور وزارت خزانہ کا ٹیکس ہدف، بجلی اور گیس کی قیمتوں پر اتفاق نہ ہوسکا، حکومت  نے 140 سے 200 ارب روپے کے اضافی ٹیکسز لگانے کی شرط ماننے سے انکار کردیا۔

آئندہ بجٹ میں متعدد شعبوں کو دی گئی ٹیکس چھوٹ کےخاتمے پر بھی اتفاق نہ ہوسکا۔

حکومت  نے متعدد شعبوں کودی گئی مکمل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی شرط ماننے سے بھی انکار کردیا۔

ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں چند شعبوں کو دی گئی کھلی چھوٹ ختم کرنے کی سفارش کردی۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان ٹیکس وصولیوں کو اپنے طریقہ کار کے تحت بڑھانا چاہتا ہے۔

تازہ ترین