بندر کی کپڑے دھونے کی ویڈیو وائرل

June 08, 2021

سوشل میڈیا پر ایک ا یسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک بندر ہو بہو انسانوں کی طرح کپڑے دھوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر کپڑے دھونے کے مقام پر بیٹھا ہوا ہے اور ایک کپڑے کو بلکل کسی انسان کی طرح دھو رہا ہے، بندر کپڑے بغیر برش تو کبھی برش سے دھو رہا ہے۔

اس ویڈیو کوسوشل میڈیا پر اب تک 96 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا ہے۔