منال خان اور حریم شاہ میں دوستی بڑھنے لگی

June 08, 2021

متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ کی ٹی وی اداکارہ سے دوستی پروان چڑھنے لگی۔

منال خان نے حال ہی میں اسنیک ویڈیو پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا جبکہ حریم شاہ اسنیک ویڈیو پر 10 لاکھ فالوورز رکھتی ہیں اور ان کا اکاؤنٹ تصدیق شدہ بھی ہے۔

اب حال ہی میں حریم شاہ نے اسنیک ویڈیو پر ہی منال خان سے ویڈیو کال پر بات کی ہے۔


دونوں ایک دوسرے سے پکی دوستوں کی طرح بات چیت کرتے ہوئے کہتی ہیں وہ ایک دوسرے کو بہت یاد کر رہی ہیں۔

اسنیک ویڈیو ایپ کیا ہے؟

اسنیک ویڈیو ایپ پاکستان کی جانب سے تخلیق کی گئی ایک ایپ ہے جو کہ بالکل مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرح ہے۔

اس ایپ پر بھی ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز بناکر اپلوڈ کی جاتی ہیں اور اب زیادہ تر نامور ٹک ٹاکرز نے بھی اسنیک ویڈیو ایپ پر اپنے اکاؤنٹس بنالیے جہاں اُن کی فین فالوونگ میں اضافہ ہورہا ہے۔