• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے ٹک ٹاک کے بعد اسنیک ویڈیو پر بھی مقبولیت کے ریکارڈز توڑ دیے۔

حریم شاہ کے اسنیک ویڈیوز پر 10 لاکھ فالوورز مکمل ہوگئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی پروفائل کا اسکرین شاٹ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔


اسنیک ویڈیو پر حریم شاہ کا اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے جبکہ انہوں نے خود 626 پوسٹس شیئر کی ہوئی ہیں۔

حریم شاہ اپنے اسنیک ویڈیو کے اکاؤنٹ سے صرف 2 اکاؤنٹس کو فالو کرتی ہیں۔

اسنیک ویڈیو ایپ کیا ہے؟

اسنیک ویڈیو ایپ پاکستان کی جانب سے تخلیق کی گئی ایک ایپ ہے جو کہ بالکل مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی طرح ہے۔

اس ایپ پر بھی ٹک ٹاک کی طرح مختصر ویڈیوز بناکر اپلوڈ کی جاتی ہیں اور اب زیادہ تر نامور ٹک ٹاکرز نے بھی اسنیک ویڈیو ایپ پر اپنے اکاؤنٹس بنالیے جہاں اُن کی فین فالوونگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

اداکارہ منال خان اور عائزہ خان بھی اسنیک ویڈیو پر انٹری دے چکی ہیں۔

دوسری جانب حریم شاہ اپنی پہلی ویب سیریز ’راز‘ میں جلد اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

’راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے، یہ ویب سریز اردو فلکس پر پیش کی جائےگی ۔

یہ واضح نہیں ہے کہ ’راز‘ کی کہانی حریم شاہ کی ذاتی زندگی پر مبنی ہے یا نہیں تاہم ٹریلر کو دیکھا جائے تو ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ سیریز کی کہانی ان کی زندگی سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

تازہ ترین