پاک انگلینڈ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا پائیں گے، فواد چوہدری

June 08, 2021


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہبھارتی کمپنی سے کاروبار نہ کرنے کے نتیجے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ سیریز پاکستان میں نہیں دکھا پائیں گے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے بتایا کہ سرکاری ٹی وی کی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدے کی درخواست کو منظور نہیں کیا گیا ہے، ہم کسی بھی بھارتی کمپنی کے ساتھ معاہدہ نہیں کرسکتے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات کا انحصار 5 اگست کے بھارتی اقدامات کی واپسی پر ہے۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جب تک بھارت پانچ اگست کے اقدامات واپس نہیں لیتا اس سے تعلقات بحال نہیں ہوسکتے۔

انھوں نے بتایا کہ بھارتی کمپنی سے کاروبارنہ کرنے کے نتیجے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں ماہ سے شروع ہونے والی کرکٹ سیریز بھی پاکستان میں نہیں دکھا پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مستقبل کی کرکٹ کے ٹورنامنٹ دکھانے کے لیے مشکلات پیش ہیں، یہ ایک بحران ہے، کرکٹ دیکھنا بھی ضروری ہے لیکن یہ ایک چیلنج ہے۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ متبادل ذرائع کے لیے منصوبہ بندی کی کوشش کریں گے۔