مشکل دن چلے گئے اچھا دور آگیا، وزیراعظم نے خوشخبری سنادی

June 08, 2021

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب عوام کو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے خوشخبریاں ہی ملیں گی، مشکل دن چلے گئے اچھا دور آگیا ہے۔

وزیراعظم نے کسانوں سے ملاقات کی اور اس دوران ملک کے لیے معاشی و اقتصادی لحاظ سے اچھے دنوں کی نوید سنادی۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی کرپشن ملک کو تباہ کردیتی ہے، مافیاز کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھارہے تھے۔

عمران خان نے مزید کہاکہ شوگر مافیانےدھمکی دی کہ تحقیقات کرائیں گے تو چینی مزید مہنگی کردیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے شوگر مل سے کسانوں کو درست وقت پر قیمت دلوائی، کسانوں کا کسی حال میں استحصال نہیں ہونے دیں گے۔

وزیراعظم نے اس سے قبل کابینہ اجلاس کے دوران خطاب کیا اور اس دوران کشمیر کو انصاف دیے بغیر بھارت کے ساتھ تعلقات بحال نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔