برطانوی حکومت کی کرکلیس کے شہریوں سے کم سفر کی اپیل

June 08, 2021

ہیلی فیکس میں حکومت نے کرکلیس کے شہریوں سے سفر کم سے کم کرنے کی اپیل کی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئے کورونا وائرس سے متاثرہ علاقوں میں رہنے والوں کے لئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا نے بتایا ہے کہ ہدایات ان علاقوں میں جاری کی گئی ہیں جہاں ڈیلٹا شکل کا وائرس پھیل رہا ہے۔

ادھر سیکریٹری صحت نے کہا ہے کہ مستقبل میں پابندیوں کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔