• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات ساڑھے 37 لاکھ سے متجاوز

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 44 لاکھ 13 ہزار 956 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 37 لاکھ 53 ہزار 178 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 29 لاکھ 76 ہزار 923 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 86 ہزار 448 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 76 لاکھ 83 ہزار 855 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 12 ہزار 701 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 27 ہزار 237 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 54 لاکھ 36 ہزار 877 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 5 ہزار 186 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 81 لاکھ 77 ہزار 659 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 51 ہزار 344 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 89 لاکھ 96 ہزار 949 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 74 ہزار 614 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 69 لاکھ 85 ہزار 812 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 62 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 13 ہزار 917 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 48 ہزار 255 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 52 لاکھ 93 ہزار 627 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 24 ہزار 496 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 45 ہزار 843 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 841 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 45 لاکھ 22 ہزار 476 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 588 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 33 ہزار 698 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 81 ہزار 946 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 39 لاکھ 77 ہزار 634 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں ایک بار پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس 89 ہزار 965 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 37 لاکھ 10 ہزار 341 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 471 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 707 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 300 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 383 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 53 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 516 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح تقریباً 3 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 376 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار 13 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 46 ہزار 190 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 196 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 67 ہزار 447 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 882 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 36 لاکھ 19 ہزار 766 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کورونا ویکسین کی کُل 82 لاکھ 63 ہزار 763 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید