سینیٹ ملازمین کو 30 جولائی تک کورونا ویکیسن لگوانے کی ہدایت

June 09, 2021

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے سینیٹ کے ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 جولائی تک کورونا وائرس کی ویکسین لگوا لیں۔

سینیٹ کے ملازمین کو یہ ہدایت سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کیئے گئے اعلامیئے کے ذریعے دی گئی ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ کے ملازمین کورونا ویکسین لگوانے کے بعد اس کا سرٹیفکیٹ جمع کرائیں۔

اعلامیئے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین نہ لگوانے والے سینیٹ کے ملازمین کے خلاف کارروائی ہو گی۔