• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا: کورونا وائرس سے اموات 37 لاکھ 62 ہزار سے بڑھ گئیں

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3 لاکھ 37 سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار 700 سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 47 لاکھ 51 ہزار 298 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 37 لاکھ 62 ہزار 901 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 28 لاکھ 25 ہزار 354 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 85 ہزار 766 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 81 لاکھ 63 ہزار 43 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 13 ہزار 52 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 42 لاکھ 42 ہزار 866 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 54 لاکھ 8 ہزار 951 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 5 ہزار 134 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 82 لاکھ 20 ہزار 863 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 53 ہزار 557 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 90 لاکھ 89 ہزار 69 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 77 ہزار 307 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 70 لاکھ 38 ہزار 260 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 137 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 19 ہزار 937 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 48 ہزار 341 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 236 ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 24 ہزار 496 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 51 لاکھ 45 ہزار 843 ہو چکی ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 854 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 45 لاکھ 28 ہزار 442 ہو چکی ہے۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 690 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 35 ہزار 592 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 82 ہزار 667 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 40 لاکھ 8 ہزار 771 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں ایک بار پھر 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا جہاں کورونا وائرس 90 ہزار 84 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 37 لاکھ 12 ہزار 595 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 488 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 59 ہزار 968 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 98 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 316 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے پاکستان میں کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں میں پھر سے اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 118 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 77 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 244 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ڈھائی فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 453 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 44 ہزار 987 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 24 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 8 لاکھ 69 ہزار 691 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 900 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 36 لاکھ 63 ہزار 666 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 لاکھ 52 ہزار 964 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 95 لاکھ 59 ہزار 910 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

تازہ ترین