وسیم اور شنیرا کی بیٹی نے پاکستان آسٹریلیا کو ایک کرنے کی ٹھان لی

June 09, 2021

سوئنگ کے سُلطان وسیم اکرم اور شنیرا کی بیٹی عائلہ نے پاکستان اور آسٹریلیا کو ایک کرنے کا انوکھا قدم اُٹھالیا۔

شنیرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وسیم اکرم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’ہماری بیٹی نے ابھی نان میں ایک ٹِم ٹیم (آسٹریلوی چاکلیٹ بسکٹ) لپیٹا اور کھا لیا۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’یہ کھانے کے بعد عائلہ نے کہا یہ اب تک کی سب سے مزیدار چیز تھی۔‘

سابق کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ ’میرے خیال میں وہ اپنی کثیر الثقافت کو بہت اچھی طرح قبول کررہی ہے۔‘

شنیرا کا یہ ٹوئٹ دیکھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اُن کی بیٹی عائلہ کھانے کے اعتبار سے پاکستان اور آسٹریلیا کو ایک کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

دوسری جانب وسیم اکرم نے اہلیہ کے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگوں کو یہ تو بتائیں کہ آخر یہ ٹِم ٹیم ہوتے کیاہیں۔‘

شنیرا نے شوہر کی تابعداری کرتے ہوئے اپنے اگلے ٹوئٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ’ٹِم ٹیم بسکٹ آسٹریلیا کے مشہور چاکلیٹ بسکٹ ہیں۔‘

واضح رہے کہ شنیرا اور اُن کی بیٹی عائلہ گزشتہ کئی ماہ سے آسٹریلیا میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ اُن کے شوہر وسیم اکرم ان دنوں پاکستان سُپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز میں مصروف ہیں۔

آسٹریلوی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر آسٹریلیا کے بارڈرز بند کیے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے۔ عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔