دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے خود کو بہتر بنائیں: نعمان اعجاز

June 09, 2021

سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر حالیہ تنازعات کے تناظر میں لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے خود کو بہتر بنائیں۔

انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر کے کیپشن میں سعادت حسن منٹو کا مشہور زمانہ قول لکھا۔


نعمان اعجاز نے لکھا کہ ’کون مسلم ، کون کافر، کون جنتّی، کون جہنمی، کیوں نہ یہ اختیار خدا کو ہی واپس کردیا جائے۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے خود کو بہتر بنائیں۔‘