اپنی نہیں، ملک کی فکر ہے، نظام تباہ ہو گیا: جاوید لطیف

June 09, 2021

مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اپنی نہیں، ملک کی فکر ہے، نظام تباہ ہو گیا ہے۔

ریاست مخالف بیانات کے مقدمے میں گرفتار پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما جاوید لطیف نے ماڈل ٹائون کچہری عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی فکر نہیں، ملک کی فکر ہے، ملک کا نظام تباہ ہو گیا ہے، آئے روز ٹرین حادثے ہو رہے ہیں، حکومت کسی چیز کی ذمے داری لینے کو تیار ہی نہیں۔