• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید لطیف کی درخواست ضمانت مدعی کے وکیل کی بحث کیلئے طلبی، سماعت آج تک کیلئے ملتوی

لاہور ( وقائع نگار خصوصی) سیشن کورٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، جاوید لطیف کے وکلا نے دلائل مکمل کرلیے جبکہ عدالت میں مدعی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کروا دیا گیا ، عدالت نے مدعی کے وکیل کو بحث کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی ۔جاوید لطیف کے وکلا نے اپنے دلائل میں کہا کہ ابھی تک ملزم سے ایسا کچھ ریکورء نہیں ہوا جس سے ثابت ہو سکے کہ اس نے غداری کی ، ایڈوکیٹ فرہاد علی شاہ نے اپنے مزید دلائل میں کہا پولیس نے ابھی تک چالان عدالت میں جمع نہیں کرایا ،سائل کسی بھی جرم میں سزا یافتہ نہیں، تمام دفعات کی سزا دس سال سے کم ہے، 505 /اور 153 اے کے علاوہ دیگر دفعات قابل ضمانت ہیں، لہذا ضمانت منظور کی جائے ، ایڈوکیٹ خاور محبوب ملک نے اپنے دلائل میں کہا کہ ضابطہ فوجداری کے سیکشن 196 کا پروسجیر فالو نہیں کیا گیا ۔ 

تازہ ترین