اسٹار بننے سے پہلے انوشکا کی پی آر منیجر تھی، پرینیتی چوپڑا

June 09, 2021

بھارت کی ابھرتی ہوئی اسٹار پرینیتی چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ فلموں کی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل انوشکا شرما کی پی آر منیجر تھیں۔

خیال رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے انوشکا شرما اور رنویر سنگھ کی فلم ’لیڈیز ورسس رکی بیہل‘ کے ساتھ اپنا ڈیبیو کیا تھا۔

اس کے بعد انھوں نے عشق زادے، شدھ دیسی رومانس سمیت متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا۔

تاہم اپنی ابتدائی جدوجہد سے متعلق انھوں نے بتایا کہ وہ فلموں میں آنے سے قبل انوشکا شرما کی پی آر منیجر تھیں۔

انسٹاگرام میں سوالات و جوابات کے سیشن میں انھوں نے کہا کہ انوشکا کی فلم ’بینڈ باجا بارات‘ کے بعد ان کے انٹرویوز ہینڈل کرتی تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ وہ اس کے چند ماہ بعد ہی فلموں میں آئیں اور وہ بھی انوشکا کے ساتھ ہی کام کیا۔