آرمی چیف سے وفاق ہائے صنعت و تجارت کے وفد کی ملاقات

June 09, 2021


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ملک میں صنعتی و تجارتی ترقی میں ایف پی سی سی آئی کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں تاجر برادری کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف نے تاجر برادری سے پاک فوج کے مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے پاکستان میں خوشحالی کے ماحول کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔