ممبئی: دو منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، 11 افراد ہلاک

June 10, 2021

بھارتی شہر ممبئی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے سبب عمارت گرنے سے 11 افراد ہلاک جبکہ7 زخمی ہوگئے۔

ممبئی میں گذشتہ روز ہونےوالی شدید بارش سے دومنزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، ہلاک ہونےوالے گیارہ افراد میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں ۔

مزید افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حکام نے گرنے والی عمارت کے اردگرد کی تین بوسیدہ عمارتیں بھی گرنے کے خدشے کے سبب خالی کرالی ہیں۔