عمران اشرف امریکا چلے گئے

June 10, 2021

ٹی وی انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار عمران اشرف کام کے سلسلے میں امریکا چلے گئے۔

اس ضمن میں عمران اشرف نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دورانِ پرواز لی گئی اپنی تصویر شیئر کی ہے۔


تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران اشرف سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس پرواز میں موجود ہیں اور بےحد خوش بھی لگ رہے ہیں۔

عمران اشرف نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ٹیکساس کے راستے میں۔‘

اداکار کی پوسٹ پر شوبز ستاروں کی جانب سے اُنہیں اُن کے اس سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

عمران اشرف نے اپنی پوسٹ میں یہ نہیں بتایا کہ وہ امریکا کس سلسلے میں جارہے ہیں تاہم شوبز ستاروں کے کمنٹس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ امریکا میں اداکار کا کوئی شوٹ وغیرہ ہے۔

دوسری جانب عمران اشرف کی پوسٹ پر صرف 23 گھنٹوں میں ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میںعمران اشرف نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ تصدیق شدہ کروالیا ہے۔