• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے مایہ ناز اداکار عدنان صدیقی تُرکی روانہ ہوگئے، انہوں نے اپنی روانگی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی جس میں اداکار عالمی وبا کورونا وائرس سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے چہرے پر ماسک لگائے پرواز میں موجود ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں عدنان صدیقی نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ ’وہ تُرکی جارہے ہیں۔‘

عدنان صدیقی نے تُرکی کی پہچان رومی کا مزار، بلیو مسجد اور بکلاوا کا نام لیتے ہوئے لکھا کہ ’میں درویشوں کی سرزمین پر جا رہا ہوں۔‘

اداکار نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ وہ اپنے نئے پراجیکٹ کے شوٹ کے سلسلے میں تُرکی جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عدنان صدیقی نے اپنی بیٹیوں پر محبت نچھاور کرتے ہوئے بیٹیوں کے عالمی دن پر ان کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا تھا۔


انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ورسٹائل اداکار نے اپنی بیٹیوں کے ساتھ گزارے اپنے لمحات کو لفظوں میں پرویا اور گزرے وقت کو دوبارہ گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

عدنان صدیقی نے اپنی بیٹیوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ جو بھی کام کریں اس کے لیے ذمہ دار بنیں، اپنے اس پیغام کے آخر میں عدنان صدیقی نے اپنی بیٹیوں کو پیار دیا اور انہیں بیٹیوں کے عالمی دن پر مبارکباد بھی دی تھی۔

تازہ ترین