اعجاز اسلم نے خوشیاں حاصل کرنے کا فارمولا بتادیا

June 10, 2021

معروف اداکار اعجاز اسلم نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو زندگی میں خوشیاں حاصل کرنے کا فارمولا بتا دیا ہے۔

اداکار اعجاز اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔

اعجاز اسلم نے اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو زندگی میں خوش رہنے کا فارمولا بھی بتا یا ہے۔


اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کی زندگی کی خوشی آپ کے خیالات کے معیار پر منحصر ہے تو مثبت سوچیں اورخوش رہیں، صبح بخیر!‘

اعجاز اسلم اکثر سوشل میڈیا پرصحت، ڈائیٹ اور زندگی کے بارے میں مفید مشورے دیتے رہتے ہیں جو کہ ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیے جاتے ہیں۔