لاہور میں گرمی برقرار، درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

June 10, 2021


لاہور کو شدید گرمی نے اپنے لپیٹ میں لے رکھا ہے، شہر کا درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہگرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہورمیں آج بھی درجہ حرارت 44 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

گزشتہ روز لاہور میں درجہ حرارت 44 اعشاریہ ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔