• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حالیہ مون سون میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حالیہ مون سون میں پاکستان میں معمول سے زائد بارشیں ہوسکتی ہیں۔

پاکستان میں مون سون یکم جولائی سے شروع ہوگا۔ مون سون کرنٹس سب سے پہلی جنوب مشرقی سندھ یعنی تھرپارکر اور اردگرد کے علاقوں میں داخل ہوں گے۔

کراچی میں ان دنوں بادلوں نے بسیرا کرنا شروع کردیا ہے۔ صبح و رات بوندا باندی بھی ہورہی ہے، شہر میں آج تیز سمندری ہوائیں 36 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ماہرین موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب پر مون سون ہواؤں کی اچھی رفتار کے باعث بادل شہر کا رخ کررہے ہیں آئندہ آنے والے دنوں میں مطلع ابر آلود اور درجہ حرارت 34سے36ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین