پاکستان کو پاکستانیوں سے خطرہ ہے : فرحان سعید

June 10, 2021

اداکار و گلوکار فرحان سعید کا سوشل میڈیا پر وائرل وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق کی رہنما پیپلز پارٹی قادر مندوخیل سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی ویڈیو پر کہنا ہے کہ پاکستان کو صرف پاکستانیوں سے خطرہ ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ہونے والی ٹرولنگ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ’تھپڑ، چانٹے، گالیاں، طعنے، ٹرولنگ، میمز، یہ سب باتیں سُن کر آپ کے دماغ میں کون سا ملک آتا ہے؟‘

انہوں نے کہا کہ خدا کیلئے سب لوگ ایک قوم بن جائیں، ہجوم نہ رہیں، اللہ کی قَسم پاکستان کو کسی سے خطرہ نہیں ہے سوائے پاکستانیوں کے۔

گلوکار نے لکھا کہ ابھی بھی وقت ہے جو ہمیشہ نہیں رہے گا۔