• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل میں تلخ جملوں کا تبادلہ


وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان کرپشن کے الزامات پر نجی چینل کے پروگرام میں تلخ کلامی ہوگئی۔

نجی چینل کے شو میں مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری بھی شریک تھیں، میزبان فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کو چُپ کرواتے رہے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے سے باز نہیں آئے۔

پروگرام میں فردوس عاشق  اور قادر مندوخیل میں نوک جھونک اس نہج پر پہنچ گئی تھی کہ میزبان کو وقفہ لینا پڑا۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا ہے کہ فردوس عاشق اپنے ایسے رویے کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوں۔


اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پروٹوکول نہ ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ پر  بھرے بازار میں اظہارِ برہمی کیا تھا، یہ معاملہ بھی خوب خبروں میں رہا تھا۔

تازہ ترین