شدید گرمی، پنجاب میں اسکولوں کے اوقات کار تبدیل

June 10, 2021

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے صوبے بھر کے تمام اسکولوں کے لیے نئے اوقات کار جاری کردیے۔

انہوں نے ٹوئٹر پر اہم اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں کیلئے نئے ٹائمنگ ترتیب دیے گئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام اسکول صبح سات بجے سے صبح ساڑھے گیارہ بجے تک کھلیں گے۔

اپنے ٹوئٹ میں مراد راس نے ایس او پیز پر عمل پیرا ہونے کی تلقین بھی کی۔