لاہور قلندرز کیخلاف پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

June 10, 2021

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ کے لیے سہیل اختر اور وہاب ریاض ٹاس کے لیے میدان میں اترے، ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اب تک 5،5 میچز کھیل چکی ہیں۔

لاہور قلندرز نے 5 میچ سے 4 میں فتح حاصل کی ہے جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

دوسری طرف پشاور زلمی نے 5 میں سے 3 میں فتح اپنے نام کی جبکہ اُسے دو میں شکست ہوئی ہے۔

آج کے میچ کے لیے پشاور زلمی کی طرف سے کامران اکمل، حیدر علی، شعیب ملک، ڈیوڈ ملر، رومن پاوول، فابین الین، وہاب ریاض، عمید آصف، محمد عرفان اور محمد عمران میدان میں اترے ہیں۔

دوسری طرف فخر زمان، سہیل اختر، محمد فیضان، محمد حفیظ، بین ڈنک، ٹم ڈیوڈ، جیمز فالکنر، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی، احمد دانیال اور حارث رؤف نے لاہور قلندرز کو فتح دلوانے کا عزم باندھا ہے۔

آج کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، جس نے اسکور بورڈ پر 176 کا مجموعہ جڑدیا۔

کراچی کنگز 177 رنز کے تعاقب میں 7 وکٹ پر 164رنز ہی بناسکی، بابر اعظم 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے کے باوجود ٹیم کو فتحیاب نہ کرواسکے۔