• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے ہرا کر ایونٹ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

ابوظبی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے 5 وکٹ پر 176رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔

اننگز کی دلچسپ بات یہ ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری نہ بناسکا، ریلی روسو 44، صہیب مقصود 31، محمد رضوان 29، شمرون 7 اور رحمٰن اللہ گُر باز 3 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے خوشدل خان نے 44 اور سہیل تنویر نے 14 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، دوسری طرف کراچی کنگز کی طرف سے پریرا نے 2، وقاص مقصود اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز نے شرجیل خان اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا، 14 رنز پر پہلی وکٹ گری۔

شرجیل خان کے 4 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد کھلاڑیوں کا ایک اینڈ سے آؤٹ ہونے کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا۔

مارٹن گپٹل 11، نجیب اللّٰہ زردان 11بناکر پویلین لوٹے تو کراچی کنگز کا اسکور 11اعشاریہ 3 اوورز میں 77 رنز تھا۔

دوسری اینڈ سے بابر اعظم نے 65 گیندوں پر 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اُن کے بعد والٹن 35 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے۔

دونوں کھلاڑیوں نے 77 رنز کی عمدہ شراکت بنائی، 19ویں اوور کی آخری گیند پر والٹن رن آؤٹ ہوگئے۔

یوں کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 164رنز ہی بناسکی، عمران طاہر نے 3 جبکہ سہیل تنویر نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

ملتان سلطانز کے رئلی روسو کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تازہ ترین