• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 177 رنز کا ہدف دیدیا



پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 177 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز نے 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 176 رنز بنائے، تاہم اس کا کوئی کھلاڑی نصف سنچری اسکور نہیں کرسکا۔

سلطانز کےخوشدل شاہ کے ناقابل 44، رئیلی روسو 44، صہیب مقصود 31 ، کپتان محمد رضوان 29 اور سہیل تنویر کے ناقابل شکست 14رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر قابل دفاع ہدف سجادیا۔

کراچی کنگز کے پریرا نے 2 جبکہ عماد وسیم اور وقاص مقصود نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی، ان کی بولنگ کی خاص بات یہ بھی رہی ہے کہ پوری اننگز کے دوران صرف 4 رنز ایکسٹرا کے رہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کی کورونا وائرس کے باعث پاکستان سے ابوظبی منتقلی کے بعد یہ دوسرا میچ ہے، گزشتہ روز کے میچ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

ملتان سلطانز کی طرف سے رحمٰن اللّٰہ گُر باز، کپتان محمد رضوان، صہیب مقصود، رئلی روسو، شمرون، خوشدل شاہ، سہیل تنویر، سہیل خان، عمران طاہر، شاہنواز دھانی اور عمران خان میدان میں اترے ہیں۔

دوسری طرف کراچی کنگز نے کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، نجیب اللّٰہ زدران، تھسیارا پریرا، مارٹن گپٹل، چڈوک والٹن، قاسم اکرم، وقاص مقصود، محمد عامر اور ارشد اقبال کو میچ میں فتح کے لیے میدان میں اتارا ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک 5،5 میچز کھیل چکی ہیں، کراچی کنگز 3 میں فاتح رہی ہے جبکہ ملتان سلطانز صرف ایک ہی میچ جیت سکی ہے۔

تازہ ترین