اسٹاک مارکیٹ، معاشی ترقی کی مثبت خبروں سے تیزی، 474 پوائنٹس کا اضافہ

June 11, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کورونا پابندیوں کے خاتمے کا اعلان اور معاشی ترقی کی شرح اہداف سے بڑھنے کی خبروں کے مثبت اثرات ،مالیاتی اداروں اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری میں اضافے سے مارکیٹ میں تیزی کا رحجان رہا ، کے ایس ای100انڈیکس میں 474پوائنٹس کا اضافہ ہوا ،48ہزار کی حد بحال ہو گئی، 66.18 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،سرمایہ کاری مالیت میں 58ارب 42 کروڑ 37لاکھ روپے کا اضافہ ،تاہم کاروباری حجم 23.30 فیصد کم رہا۔