ایس او پیز کی خلاف ورزی پر16تجارتی مراکز سر بمہر جرمانے، 7افراد گرفتار

June 11, 2021

راولپنڈی، اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے، خصوصی نامہ نگار)کورو نا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر چیکنگ کے دوران16 تجارتی مراکز سر بمہر کردیئے گئے ۔ راولپنڈی میں 71ہزارپانچ سو روپے کے جرمانے کئے گئے۔ڈویژنل ذرائع کے مطابق سات گاڑیاں بند کی گئیں۔شاپنگ مالز، مار کیٹس اور پلا زوں میں سے248کا معا ئنہ کیا گیا جن میں سے 11کوخلاف ورزی کا مر تکب پا تے ہوئے سیل، 45ہزار روپےجرمانہ عائد کیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے7افرا دکو گرفتار کر لیا، گراں فروشی کی مرتکب4دکانیں اور ایک ریسٹورنٹس سیل کر د یئے گئے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر64ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا ۔